جمعه 15/نوامبر/2024

عیسائی برادری کو فلسطینی انتخابات سے دور رکھنے کے لیے اسرائیلی دباو

بدھ 31-مارچ-2021

فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہ نما اور بیت المقدس میں اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کے دفاع کے لیے قائم کردہ اسلامی ۔ مسیحی کمیٹی کے رکن نے انکشاف کیا ہے کہ عیسائی برادری اور انتخابات میں حصہ لینے والے عیسائی امیدواروں کو اسرائیل کی طرف سے سخت دباو کا سامنا ہے۔

عیسائی رہ نما عمانویل مسلم نے کہا کہ عیسائی امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے اسرائیل طرح طرح کے حربوں سے دباو ‌ڈال رہا ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عہدیداروں اور میڈیا کی طرف سے القدس اور غرب اردن میں عیسائی برادری کو حماس کے ساتھ تعلق کے گمرہ کن پروپیگنڈے کا سامنا ہے۔

انہوں‌نے بتایا کہ ہمارے کئی انتخابی امیدوار اسرائیلی حکام کی طرف سے سخت دبائو کا سامنا کررہے ہیں اور ان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی