چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسماعیل ھنیہ کا ٹرین حادثے پرمصری صدر سے اظہار افسوس

اتوار 28-مارچ-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مصر میں دو ریل گاڑیوں کے تصادم میں درجنوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کی طرف سے مصری صدر کے نام ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں سوہاج شہر میں دو ریل گاڑیوں کے باہمی تصادم میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ‘حماس’ اور فلسطینی قوم برادری مصری قوم کے ساتھ ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کی۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو مصر کےشہر سوہاج میں ایک ہی ریلوے ٹریک پر مخالف سمت سے آنے والے دو ریل گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 35 افراد ہلاک اور ایک سو سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی