چهارشنبه 30/آوریل/2025

شمالی شام میں1450فلسطینی پناہ گزین خاندان بنیادی ضروریات زندگی سےمحروم

اتوار 28-مارچ-2021

شمالی شام کی مختلف رہائشی کالونیوں اور پناہ گزین کیمپوں میں مقیم 1450 فلسطینی پناہ گزین زندگی گذارنے کی بنیادی ضروریات سے کلی طور پر محروم ہیں۔ پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار اداروں کی طرف سے فلسطینی مہاجرین کے مسائل کو دانستہ طور پرنظرانداز کیاجا رہا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی بنیادی انسانی حقوق اور ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔
شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سرگرم ‘ایکشن فرن’کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ فلسطینی پناہ گزین خاندانوں میں ایک محمد عدنان خاندان بھی ہے جو عفرین میں میدانکی کے مقام پر رہائش پذیر ہے۔ اس خاندان کے افراد کئی روز سے بھوکے ہیں اور انہیں کھانے کچھ میسر نہیں ہے۔
عدنان نے بتایا کہ اس کی اہلیہ نے عفرین کے ایک اسپتال میں دو جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ایک بچے کا وزن ایک کلو گرام اور دوسرے کا دو کلو گرام ہے۔ اس کے پاس ان بچوں کی نگہداشت کے لیے اور انہیں پلانے کے دودھ نہیں۔ اس نے اپنے استعمال کے کپڑے اور جوتے فروخت کرکے 60 ترک لیرہ کے عوض بچوں کے لیے دودھ حاصل کیا۔
انہوں نے امداد فراہم کرنے والے فلسطینی اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور فلسطینی پناہ گزین ایجنسی ‘اونروا’ سے بھی امداد کی اپیل کی۔

مختصر لنک:

کاپی