چهارشنبه 30/آوریل/2025

شہید فلسطینی شہری کا جسد خاکی کئی ماہ بعد لواحقین کے سپرد

ہفتہ 27-مارچ-2021

قابض اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی شہری کا جسد خاکی کئی ماہ کے بعد کل جمعہ کو اس کے لواحقین کے حوالے کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق راس کرکر سےتعلق رکھنے والے خالد نوفل کو اسرائیلی فوج نے کئی ماہ قبل رام اللہ کے قریب نعلین چوکی کے پاس گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

خالد نوفل کو شہید کرنے کے بعد ان کاجسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔ جمعرات کی شام شہید کے اہل خانہ کو بتایا گیا کہ شہید کا جسد خاکی جمعہ کے روز لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نوفل کو 5 فروری 2021ء کو جبل الریسان میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ‘افرائم’ کالونی کے قریب فلسطینی شہری خالد نوفل نے ایک یہودی آباد کار کے گھر میں گھس کرفائرنگ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم قابض فوج نے اسے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی