خلیجی ریاست بحرین کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی فوج کے جنگی جرائم کی مذمت نہ کرنے پر منامہ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو تنظیم آزادی فلسطین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین نے انسانی حقوق کونسل میں اسرائیلی ریاست کے سنیگین جرائم کی مذمت نہ کرکے صہیونی دشمن کا دفاع اور ظالم کا ساتھ دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مسلمان عرب ملک کا فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت نہ کرنا اور اسرائیلی جرائم کی مذمت سے باز رہنا انتہائی خطرناک ہے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ بحرین کا برسراقتدار طبقہ فلسطینی قوم کے آئینی حقوق کی قیمت پر صہیونی دشمن کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی راہ پر چل رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت پر کسی ملک کو قابض صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔