جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکام نے الشیخ عکرمہ صبری کے سفر پر پابندی عاید کر دی

جمعہ 26-مارچ-2021

قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری کے بیت المقدس سے باہر جانے پر دوماہ کے لیے پابندی عاید کر دی ہے۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکام نے الشیخ عکرمہ صبری کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ دو ماہ تک بیت المقدس سے باہر نہیں جا سکتے۔ ان کے سفر پر پابندی کی مدت میں مزید توسیع ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیلی فوج کی طرف سے عاید کردہ پابندی کو غیرمنصفانہ اور غیرقانونی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نارروا پابندیوں کا مقصد انہیں ان کی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنا ہے۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں قابض فوج نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باب رحمت کے سامنے سے القصراوی خاندان کی ایک لڑکی کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی