یکشنبه 11/می/2025

امارات کے وزیر خزانہ اور نائب حاکم دبئی انتقال کرگئے

جمعرات 25-مارچ-2021

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہےکہ اماراتی وزیر خزانہ اور نائب حاکم دبئی  الشیخ حمدان بن راشد آل مکتوم گذشتہ روز انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 76 سال تھی۔

امارات کی وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں مرحوم حمدان بن راشد آل مکتوم کی وفات پر افسوس کا اظہار رکتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔  پرسوں اتوار تک مملکت کا پرچم سرنگوں رہے گا۔

حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ‘ٹویٹر’ پر ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ مرحوم وزیر خزانہ 50 سال سے وزارت خزانہ کے عہدے پر فائز تھے۔

ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے بھی وزیر خزانہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے لیے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ حمدان بن راشد 1947ء کو دبئی میں‌پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1971ء کو وزارت خزانہ کا منصب سنھبالا اور اپنی وفات تک 50 سال سے اس منصب پر فائز رہے۔

مختصر لنک:

کاپی