کل بدھ کو قابض اسرائیلی حکام نے شمالی بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ کی راس خمیس کالونی میں ایک فلسطینی مکان مسمار کر ڈالا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شعفاط پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد کیمپ میں داخل ہو کر دو منزلہ فلیٹ کو مسمار کرڈالا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان مسماری کی کارروائی کے دوران فلسطینیوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی اور انہوںنے مکانات کی مسماری کے نسل پرستانہ طرز عمل کے خلاف نعرے بازی کی۔ قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر
کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور ان پر طاقت کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ شعفاط کیمپ جسے عناتا کیمپ بھی قرار دیا جاتا ہے عناتا اور شعفاط قصبوں کی 200 دونم اراضی پرتعمیر کیا گیا۔