فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک شہری کی اسرائیلی جیل سے رہائی کی تقریب پرمسلح افراد کی فائرنگ سے کم سے کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد 20 سال بعد اسرائیلی زندان سے رہائی پانے والے ھزاع شریم کی رہائش گاہ پر جمع تھی۔ اس دوران ایک شخص کی بندوق سے گلی چلی جس کے بعد متعدد افراد آپس میں الجھ پڑے۔
فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت خلیل خالد فراج، ایھاب عبدالکریم ابو حامد، نمر محمد نمر عارف حسین، محمد محمد جبر، بکر طلال قاسم اور باسم سعید محمد الفار کے ناموں سے کی گئی ہے۔