جمعه 15/نوامبر/2024

مصر کا اسرائیل کے لیے فضائی سروس بحال کرنے پر غور

منگل 23-مارچ-2021

مصر ایئر کی ہولڈنگ کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ (تل ابیب) کے لیے آپریٹنگ پروازوں کے آغاز پر غور کررہی ہے۔

اس اعلان کا انعقاد مصر کے لیے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رشدی زکریا نے  عرب ایوی ایشن سمٹ کے دوران کیا۔ یہ اجلاس کل سوموار کو امارات کے راس الخیمہ کے  منعقد ہوا۔

مصر ایئر کی ہولڈنگ کمپنی کے اعلان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گذشتہ جمعرات کو عبرانی چینل "آئی 24 نیوز” نے انکشاف کیا تھا جس میں اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مصر نے ایک درخواست پیش کی تھی کہ مصر کی قومی کمپنی  تل ابیب کے لیے براہ راست پروازیں چلانے پر غورکررہی ہے۔

عہدیداروں نے بتایاکہ  سابق صدر محمد حسنی مبارک کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروس معطل ہوگئی تھی۔ اس کے بعد سینا ایئر لائن کی پروازوں کو اسرائیل کے لیے بھیجنے پرغورکیا گیا تاہم اسرائیلی عہدیداروں‌نے تجویز دی ہے کی مصر کی سرکاری ایئرلائن کے طیاروں کو اسرائیل کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت دی جائے تاکہ مصری ہوائی جہاز مصر کے پرچم کے ساتھ تل ابیب آسکیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی