فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 31 مریض دم توڑ گئے جب کہ 2338 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 89 اعشاریہ 1 فی صد، فعال کیسز کی تعداد 9 اعشاریہ 9 اور اموات ایک اعشاریہ ایک فی صد ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے آنے والے کیسز میں 1980 کا تعلق غرب اردن اور 358 کا غزہ سے ہے۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوںکے دوران غرب اردن میں 1378 مریض صحت یاب ہوئے اور غزہ میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 156 ہے۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غرب اردن میں کرونا کے 25 اور غزہ میں چھ مریض دم توڑ گئے۔
فلسطینی علاقوں میں اس وقت 198 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے اور ان میں سے60 وینٹی لیٹر پر ہیں۔