فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا کے مزید 27 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1780 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 1695 مریض صحت یاب ہوئے۔
وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں کرونا کے 23 اور غزہ میں چار مریض دم توڑ گئے۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران القدس اور اس کے اطراف میں کرونا کے 53، قلقیلیہ میں 88، نابل سمیں 269، طولکرم میں 134، بیت لحم میں 90، الخلیل میں 194، جنین میں 166، طوباس میں38، اریحا میں 13، رام اللہ البیرہ میں 166، سلفیت مین 26، غزہ میں 248 اور بیت المقدس شہر میں 389 کیسز سامنے آئے۔