فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق مائوں کے عالمی دن کے موقعے پر اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی مائوں کی تعداد 12 بیان کی گئی ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز مائوں کے عالمی دن کے موقعے 12 فلسطینی خواتین قیدی ایسی ہیں جو چھوٹے بچوںکی مائیں ہیں اور انہیں ان کے بچوں سے دور پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی خواتین کی تعداد 39 ہے جن میں سے 12 مائیں ہیں۔ انہیں دامون، ھشارون اور دوسرے بدنام زمانہ عقوبت خانوں میں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرتے ہوئے قید کیا گیا ہے۔
امور اسیران کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی مائوں میں اسرا جعابیصم فدویٰ حمادہ، امانی الحشیم، حلوہ حمامرہ، نسرین حسن، ایناس عصافرہ، آیت الخطیب، ایمان الاعور، ختام السعافین، شروق البدن، خالدہ جرار، انہارالدیک جو ماں ہونے کے ساتھ ساتھ امید سے بھی ہیں۔