اسرائیلی فوج کی اسپیشل یونٹ کے مسلح اہلکاورں نے گذشتہ روز بدنام زمانہ ایشل جیل میں گھس کر فلسطینی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایشل جیل کے بئر سبع وارڈ میں گھس کر قابض اہلکاروں نے 6 گھنٹے تک قیدیوں سے تفتیش کی اور انہیں مارا پیٹا۔ تفتیش کے دوران 22 فلسطینی قیدیوں کے کمروں اور ان کے سامان کی تلاشی لی گئی۔
کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ اور اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے نہ صرف اسیران سے تفتیش کی اور ان کے سامان کی تلاشی لی گئی بلکہ قابض فوج نے ان پر پابندیاں بھی عاید کیں۔ بعض قیدیوں کو ایک ماہ تک کینٹین پرجانے سے روک دیا گیا۔ کچھ کو دن میں قید خانے سے باہر نکلنے سے ایک ہفتے کے لیے محروم کیا گیا۔
کلب برائے اسیران کے مطابق ‘ایش’ جیل میں ایک وارڈ میں 75 فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں بعض بیمار اور عمر رسیدہ قیدی ہیں۔