جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن اور تل ابیب کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا اسرائیلی منصوبہ

جمعہ 19-مارچ-2021

عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو "تل ابیب” شہر کی بستیوں کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے ریلوے لائن کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

جمعرات کواسرائیلی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے نقل و حمل کے نئے ذرائع جو (اسرائیل) کو گوش عتصیون ریلوے منصوبے کے حصے کی طرز پر ایک نیا ریلوے ٹریک بچھانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس میں غرب اردن کی شمالی علاقوں میں قائم کردہ بستیوں غوش دان کو تل ابیب سے ملانے پر کام کیا جائے گا۔ یہ ریلوے لائن جنوبی نابلس میں زعترہ چوکی سے تل ابیب تک تیار کی جائے گی۔

اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے لیے کابینہ میں بجٹ کی منظوری نہیں لی گئی تاہم توقع ہے کہ کابینہ جلد ہی اس کی منظوری دے دے گی۔

اخبار نےانکشاف کیا کہ گذشتہ ہفتے پہلی "لائٹ ٹرین” گاڑیاں سن 48 میں مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں اشدود بندرگاہ پر پہنچی ہے۔ اس ریل گاڑی میں ایک وقت میں 500 مسافر سفر کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "گوش دان” کے علاقے میں لائٹ ریل تھرمل لائن پر کام کرنے سے قبل ٹرین کو (اسرائیل) منتقل کردیا گیا تھا۔ اگلے مرحلے میں یہ ریلوے لائن اللد، الرملہ اور ریسون لتزیون شہروں تک تیار کی جائے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی