شنبه 16/نوامبر/2024

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے حملے میں دسیوں فلسطینی نوجوان زخمی

جمعرات 18-مارچ-2021

قابض صہیونی فوج نے مقبوجہ بیت المقدس میں گذشتہ روز کفر عقب کے مقام پر چھاپہ مارکارروائی کے بعد فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجےمیں درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

بیت المقدس کے مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے فوجی گاڑیوں کے ساتھ کفر عقب پر چڑھائی کی اور فلسطینیوں کے گھروں کا گھیرائو کرنے کے بعد آنسوگیس کی شیلنگ، صوتی بموں، براہ راست فائرنگ اور دھاتی گولیوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف فلسطینی شہریوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔

ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ دھاتی گولیوں سے 11 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ آنسوگیس کی شیلنگ سے 31 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان کئی گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی