یکشنبه 17/نوامبر/2024

شام کا اسرائیلی فضائی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

جمعرات 18-مارچ-2021

شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق  شامی ائیر ڈیفنس نے منگل کی رات دمشق کے مضافات میں کی جانے والی ’’اسرائیلی جارحیت‘‘ کو ناکام بنا دیا۔ اسرائیل کی جانب سے داغے گئی متعدد میزائلوں کو شامی فضائی حدود میں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا گیا۔

شام کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘سانا’ کے مطابق  شامی ایئر ڈیفنس نے دمشق کے جنوبی ریجن پر اسرائیلی جارحیت ناکام بنا دی۔‘‘

شامی نیوز چینل نے بتایا کہ دمشق کے گرد ونواح میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ آوازیں جنوبی ریجن پر اسرائیلی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہماری [شامی] ایئر ڈیفنس کی کارروائیوں کے نتیجے میں پیدا ہوئیں۔

انسانی حقوق مانیٹرنگ گروپ نے بتایا کہ دمشق کے گرد ونواح میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جو اسرائیلی میزائل حملوں کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ ان حملوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں میں واقع ایرانی ملیشیا کے گولا بارود گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی فوج کے یہ ٹھکانے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے چند کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہیں۔

مانیٹرنگ گروپ کے مطابق شامی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی میزائلوں کو روکنے کے لیے میزائل شکن کارروائی کی۔ اس کارروائی میں اب تک ہونے والے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے گذشتہ چند مہینوں سے اسرائیل نے شام کے اندر فوجی اہداف اور شامی ہی میں سرگرم ایرانی فوج اور ان کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔ اسرائیل نے 13 جنوری کو مشرقی شام میں فوجی ٹھکانے اور گولا بارود کے ڈپو پر حملہ کیا تھا جس میں شامی فوج اور ایران نواز گروپوں کے 57 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی