چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان مسلح جھڑپ

جمعرات 18-مارچ-2021

کل بدھ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی۔

مقامی ذرائع نے بتائا کہ یہ جھڑپ الجلمہ چوکی کے قریب الناصرہ اور جنین کو ملانے والی شاہراہ پر ہوئی جو کئی گھنٹے جاری رہی۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض فوج پر فائرنگ کی جب کہ قابض فوج نے ان پر گولیاں چلائیں۔ بعد میں اسرائیلی فوج نے مزید کمک بھی طلب کی اور علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کلوز سرکٹ کیمرے بھی اتار لیے۔

قبل ازیں منگل کی شب کو اسرائیلی فوج نے جنین میں شاہراہ الناصرہ پر فلسطینیوں پر حملہ کیا۔ اس دوران قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور صوتی بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی