اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید نے اسرائیل میں 40 ارب شیکل (12 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بات اسرائیلی فوجی ریڈیو کو دیے گیے ایک انٹرویو میں کہی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید بتایا کہ وہ ان منصوبوں میں شراکت دار بننا چاہتے ہیں جو کرونا (وبائی بیماری) کے بعد اسرائیل کی معیشت کو فروغ دیں گے۔”
نیتن یاھو کے اس بیان پر کسی اماراتی عہدیدار کا کوئی بیان سامنےنہیں آیا۔
عبرانی میڈیا کے مطابق نیتن یاھو نے اپنا پہلا باضابطہ دورہ – جمعرات کو – متحدہ عرب امارات کا منسوخ کردیا تھا۔ ان کے دورے کی منسوخی وجہ اردن کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم کے طیارے کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار ہے۔
دورہ منسوخ ہونے کے بعد امارات نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری کررہا ہے۔ اس مقصد کے لیے فنڈ کا اعلان اسی دن بن زاید اور نیتن یاہو کے مابین ایک فون کال کے بعد کیا گیا تھا۔