جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں کوسوو کے سفارت خانے کے قیام پر حماس کی شدید مذمت

منگل 16-مارچ-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے یورپی مسلمان ملک کوسوو کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے ہاں اپنے سفارت خانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس میں کوسوو کا سفارت خانہ کھولنے کا اقدام قابض صہیونی ریاست کی مکمل طرف داری اور بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوسوو نے القدس میں اپنا سفارت خانہ قائم کرکے قابض صہیونی دشمن کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی حوصلہ افزائی دی ہے۔

حازم قاسم کا کہنا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی قوم کا شہر ہے جسے اسرائیلی ریاست کو نہیں دیا جاسکتا۔ القدس کو یہودیانے اور اس کی عرب شناخت مٹانے کی تمام سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کوسوو نے بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی