اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی سیکڑوں دونم اراضی غصب کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
بیت لحم میں یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف کمیٹی کے ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے بیتار علیت اے، حوض نمبر تین، حوض چار، المترسیہ، خبر الکبرہ، مغربی نخالین، وادی ابو الحمرا اور مغربی حوسان کی سیکڑوں دونم اراضی پرقبضے کی منظوری دی ہے۔
بریجیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے اس توسیعی منصوبے کا مقصد یہودی آباد کاروں اور کالونیوں کی توسیع کے لیے فلسطینیوں کی قیمتی اراضی کو غصب کرنا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے کل اتوار کے روزجنوبی الخلیل میں الظاھریہ کے مقام پر فلسطینیوں کی قیمتی اراضی پر کھدائی شروع کردی۔