چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی خاتون اسرائیلی جیل سے 5 سال بعد رہا

ہفتہ 13-مارچ-2021

قابض اسرائیلی ریاست کی جیل میں قید ایک فلسطینی خاتون کو پانچ سال کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ نبیل ھاشم القیسیہ کو مسلسل پانچ سال کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیسیہ کو پانچ سال قید کے بعد رہا کیا گیا۔

نبیل ھاشم قیسیہ کی رہائی کے بعد اسے ایک قافلے کی شکل میں اس کی رہائش گاہ پر لایا گیا۔ جہاں فلسطینی پرچم لہرائے گئے اور حماس کے ترانے کے ذریعے اس کا استقبال کیا گیا۔

خیال رہےکہ کہ نبیل قیسیہ کو اسرائیلی فوج نے 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔ 2020ء میں اسے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

قیسیہ کے ایک بھائی حسام ھاشم قیسیہ 7 سال سے پابند سلاسل ہیں اور انہیں پانچ بار عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی