قابض اسرائیلی حکومت نے "کرونا وائرس” انفیکشن کی تعداد میں ایک بار پھر اضافے کا انتباہ دیا ہے جس کی وجہ سے اس میں دی گئی نرمی معطل کی جاسکتی ہیں اور عوامی زندگی پر سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزارت صحت نے ایک ہفتہ قبل یہودیوں کے مذہبی تہوار "پوریم” کے اجتماعات کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مزید پھیلائو کی وارننگ دی تھی۔
اسرائیلی پولیس ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کو ابتدا ہی سے آگاہ کیا تھا کہ وہ پابندیوں کو ختم کرنے کی روشنی میں ، "کرونا” کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے ہدایات پر عمل درآمد کرنے سے قاصر ہے اور حکومت کو مقامی میں انسپکٹرز تفویض کرنا چاہیئے۔
حالیہ تعداد کے مطابق اسرائیلی قبضے میں "کرونا” وائرس کے انفیکشن کی تعداد 8 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار کے قریب ہے۔