اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹون کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 23مریض دم توڑ گئے جب کہ 3 ہزار 662 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار922 ہوچکی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 6 ہزار 811 ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے ٹیسٹوں کے مطابق مثبت کیسز کا تناسب 4 فی صد تھا۔
اسرائیل میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار 650 ہے ۔668 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 212 وینٹی لیٹر پر ہیں۔