چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجیوں‌نے دو فلسطینی لڑکوں کو گولیاں مار دیں

بدھ 10-مارچ-2021

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضر کے مقام پر دو فلسطینیوں‌پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ابو سود کے مقام پر جھڑپیں شروع ہوئیں۔ اس موقعے پر قابض فوج نے فلسطینی شہریوں‌پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 17 سالہ دو فلسطینی لڑکے شدید زخمی ہوگئی۔ ان میں سے ایک کی ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں اس کی زندگی خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ دوسرے کی ٹانگ میں‌گولی لگی ہے۔ دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی