چهارشنبه 30/آوریل/2025

شب معراج پر فلسطینی بڑھ چڑھ کر مسجد اقصیٰ میں حاضری دیں:الشیخ صبری

منگل 9-مارچ-2021

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 رجب المرجب کو شب معراج کے موقعے پر قبلہ اول میں‌زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنائیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں الشیخ صبری نے کہا کہ شب معراج بھی ایک ایسا موقع ہے جسے ہم مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے کا فایدہ اٹھا سکتے ہیں۔ معراج نبوی اور مسجد اقصیٰ کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ اس موقعے پر فلسطینیوں‌کو زیادہ سے زیادہ وقت مسجد اقصیٰ میں عبادت وریاضت میں گذارنا چاہیے۔

انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ کرونا وبا کے خطرے کے پیش نظر مسجد اقصیٰ‌میں آتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ معراج اور اسرا کا سفر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مجعزہ ہے جس کا ذکر قرآن پاک اور احادیث نبوی میں‌موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شب معراج مسجد اقصیٰ کے ساتھ ربط و تعلق مضبوط بنانے کا موقع ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی