اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے مزید 5 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 1923 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا سے اب تک 5 ہزار 861 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 729 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران صہیونی ریاست میں کرونا کے کل کیسز میں 4 اعشاریہ 3 فی صد مثبت تھے۔
اسرائیل میں اس وقت فعال کرونا کیسز کی تعداد 4 ہزار 650 ہے۔724 کی حالت خطرےمیں ہے جب کہ 210 وینٹی لیٹر پر ہیں۔