چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنوبی افریقا کے چیف جسٹس سے اسرائیل کی حمایت پر معافی مانگنے کا مطالبہ

اتوار 7-مارچ-2021

جنوبی افریقا میں جوڈیشن کمیشن نے اپنے ایک فیصلے میں ملک کے چیف جسٹس سے ان کے ایک متنازع بیان اور اسرائیل کی حمایت پر ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا جیسے فلسطینیوں کے حمایتی ملک کے چیف جسٹس کو اسرائیل کی حمایت زیب نہیں دیتی۔ انہیں اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے چیف جسٹس موگوینگ موگوینگ کا ایک بیان گذشتہ سال جون میں ایک بیان اس وقت تنازع کا باعث بنا تھا جس میں انہوں نے اسرائیل کے لیے اپنی محبت کا ظہار کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے لیے دعا کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان گیم چینجنگ کے شاندار موقعے سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہا ہے۔

ان کے اس بیان پر فلسطینیوں کے حامی انسانی حقوق گروپوں نے جسٹس موگوینگ کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں ایک درخواست دی تھی جس میں ان سے معافی مانگنے کو کہا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی