فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے جزیرہ نما النقب میں قائم جیل میں پابند سلاسل بزرگ رہ نما الشیخ راید صلاح کی حمایت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مظاہرین نے الشیخ راید صلاح کی چھ ماہ سے جاری قید تنہائی ختم کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے کا اہتمام ‘یافا یوتھ فورم’ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ یہ مظاہرہ الشیخ راید صلاح کی قید تنہائی میں چھ ماہ کی توسیع کے خلاف کیا گیا۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ الشیخ راید صلاح کو مسجد اقصیٰ کے دفاع کی پاداش میں پابند سلاسل کیا گیا ہے اور دوران حراست ان کے حوصلے پست کرنے کے لیے ان کے ساتھ انتقامی حربے آزمائے جا رہے ہیں۔