یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری سے مکان زبردستی مسمار کرادیا

اتوار 7-مارچ-2021

قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ‌ کے قریب العیساویہ کے مقام کے قریب واقع ایک فلسطینی شہری کا مکان زبردستی مسمار کرا دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ریاستی جبر کے سلسلے کوآگے بڑھاتے ہوئے قابض صہیونی حکام نے ہفتے کے القدس کےشہری العیساویہ کے مقام پر واقع یحییٰ ابو ریالہ سے اس کا مکان اسی کے ہاتھوں مسمار کرادیا۔

الریالہ کو چند ماہ قبل اسرائیلی حکام کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں اسے مکان خالی کرنے اور اسے مسمار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ القدس می کسی فلسطینی خاندان کو اسی کے ہاتھوں اس کے مکان سے محروم کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ آئے روز قابض صہیونی انتظامیہ القدس کے فلسطینیوں سے زبردستی ان کے مکانات مسمار کرا دیتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی