جمعه 15/نوامبر/2024

ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں: بینی گینٹز

ہفتہ 6-مارچ-2021

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے باور کرایا ہے کہ اسرائیلی فوج ایران کے جوہری ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے منصوبے کی تجدید کر رہی ہے اور فوج خود مختار صورت میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

گینٹز نے یہ بات جمعے کے روز امریکی چینل "فوکس نیوز” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق ان کے ملک نے ایران کے اندر کئی اہداف کا تعین کر لیا ہے جن کو نشانہ بنانے کا مقصد جوہری بم کی تیاری کے حوالے سے تہران کی صلاحیت کو نقصان پہنچانا ہے۔

گینٹز کا مزید کہنا تھا کہ "اگر دنیا انہیں (ایرانیوں کو) جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک لیتی ہے تو یہ بہت اچھا اقدام ہو گا … تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ہمیں خود مختار صورت میں کھڑا ہونا چاہیے اور ہم خود سے اپنا دفاع کریں گے”۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیر دفاع نے باور کرایا کہ "ایران نواز لبنانی حزب اللہ کے پاس لاکھوں میزائل ہیں”۔

گینٹز نے ایک نقشہ پیش کیا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ان ٹھکانوں کا ہے جہاں میزائل رکھے گئے ہیں۔ یہ مقامات اسرائیلی لبنانی سرحد پر شہری علاقوں کے بیچ واقع ہیں۔ گینٹز کے مطابق مذکورہ ٹھکانوں میں سے ہر ایک کو عملی اور انٹیلی جنس بنیاد پر جانچ لیا گیا ہے اور اسرائیلی فوج لڑائی کے لیے تیار ہے۔

شام میں ایرانی اہداف پر حملوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے غالب گمان ظاہر کیا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مختصر لنک:

کاپی