قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں دو منزلہ مکان مسمار کردیا
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بدھ کی صبح شعفاط کیمپ میں ابو میالہ نامی فلسطینی شہری خاندان کے مکان کا محاصرہ کیا۔ بعد ازاں بھاری مشینری سے مکان کو مسمار کردیا گیا۔
اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم’بتسلیم’ کے مطابق سنہ 2004ء سے 2020ء تک مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوںکے 1098 مکانات مسمار کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 235 مکانات فلسطینیوں نے اپنے ہاتھوں سے مسمار کیے تاکہ وہ بھاری جرمانوں سے بچ سکیں۔ 458 املاک اس کےعلاوہ ہیں جو غیر رہائشی ہیں اور انہیں مسمار کیا گیا۔ سنہ 2004ء کے بعد اب تک مشرقی بیت المقدس میں مکانات مسماری کے نتیجےمیں 3579 فلسطینی مکان کی چھت سے محروم ہوئے۔