اسرائیل میں ملٹری انٹیلی جنس ڈویژن 8200 کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے سبکدوش ہونے والے سربراہ چار سال تک اس عہدے پر فائز رہے۔ مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد ان کی جگہ ایک نئے بریگیڈیئر جنرل کو ملٹری انٹیلی جنس ڈویژن چیف تعینات کیا گیا ہے۔
ملٹری انٹیلی جنس 8200 یونٹ کی تعیناتی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل کوچاوی، مسلح افواج میں انٹیلی جنس چیف تامر ھائمن اور دیگر فوجی افسران نے شرکت کی۔ یہ تقریب فوجی اڈے’گلیولوٹ’ میں منعقد کی گئی۔
اس موقعے پر جنرل کوچاوی نے انٹیلی جنس ڈویژن 8200 کی فوجی سراغ رسانی کے شعبے میں خدمات پر ڈویژن کو اعزازی سند بھی جاری کی گئی۔