فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کی وبا سے مزید 9 شہری وفات پا گئے جبکہ 1623 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا۔
وزارت صحت کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں 5 مریض دم توڑ گئے جب کہ 910 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا۔ غزہ میں ایک شہری کی کرونا سے وفات کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 151 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بیت المقدس میں تین اموات 562 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کرونا کے فعال کیسز کا تناسب 7 اعشاریہ 8 فی صد، اموات ایک اعشاریہ صفر فی صد ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے 1209 مریض صحت یاب ہوگئے۔ صحت یاب ہونے والوں میں 91 فی صد کا تعلق بیت المقدس سے ہے۔