پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی عدالت سے دو فلسطینی حقیقی بھائیوں کو انتظامی قید کی سزا

اتوار 28-فروری-2021

قابض اسرائیلی حکام نے زیر حراست دو فلسطینی حقیقی بھائیوں بلال اور بسام دیاب کو چار چار ماہ کی انظامی قید کی سز کا حکم دیا ہے۔ سزا پانے والے فلسطینیوں کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔

خیال رہے کہ 36 سالہ اسیر بلال 2003ء کے بعد اب تک 7 سال کا عرصہ اسرائیلی جیلوں میں کاٹ چکے ہیں اور ان کی بیشترقید انتظامی حراست پر مشتمل ہے۔ انہیں 2007ء میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔ 2011ء اور 2012ء کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں اور انہوں‌ نے اپنے ساتھی قیدی ثائر حلاحلہ کے ساتھ 78 دن تک انتطامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔

سال 2017ء کو انہیں دوبارہ حراست میں لیا گیا اورانتظامی قید کے خلاف ایک ماہ تک بھوک ہڑتال کی۔ 2019ءکو انہیں شادی سے ایک روز قبل گرفتار کرلیا گیا۔
ان کے بھائی بسام دیان کوپہلی بار 2003ء میں حراست میں لیا گیا اور ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی