شنبه 10/می/2025

حماس کی ‘بمبار کشتیاں’ نیتن یاھو کے لیے ایک نئی پریشانی

ہفتہ 27-فروری-2021

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں ‌میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومتی حلقوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی بمبار کشتیوں کے تذکرے ہو رہے ہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو اس بات کی تشویش ہے کہ حماس ‘بمبار کشتیاں’ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی ملٹر انٹیلی جنس سمندر میں فلسطینیوں‌کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ حماس کے زیرانتظام نیول کمانڈو یونٹ کے واقعے کے بعد اس میں کوئی شک نہیں بچا کہ حماس اپنی بحری عسکری صلاحیت کو مزید تقویت دینے کے لیے بمبار کشتیاں تیار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ٹی وی چینل کے مطابق حماس اسرائیلی اتنصیبات ، سمندر میں اہداف اور جہازوں پر حملوں کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے کے بعد انہیں ٹریننگ دے رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی