لبنانی وزیر صحت حمد حسن نے وزارت لبنانی وزارت کے پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ‘آسٹر زینیکا’ کمپنی کی تیار کردہ”کرونا” ویکسین فراہم کرنے کی منظوری ی ہے۔ یہ ویکسین لبنان میں رجسٹرڈ تین لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو لگوائی جائے گی۔
یہ بات لبنان اور فلسطین کی ڈائیلاگ کمیٹی کے سربراہ حسن منیمنہ کی لبنانی وزیر صحت سےملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔ حسن منیمنہ بے لبنانی وزیر صحت سے ملاقات کی تھی۔ گذشتہ روز بیروت میں ہونے والے ایک اجلاس میں امداد دینے والے ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کرونا ویکسین کی فراہمی خاطر امداد فراہم کریں۔
دونوں رہ نمائوںنے ویکسین درآمد کیے جانے کے بعد پناہ گزین کیمپوں ویکسین تقسیم کرنے کے امکان کے بارے میں مشورہ کیا۔ویکسین وصول کرنے کے لیے پلیٹ فارم پر موجود تمام مہاجرین کی رجسٹریشن کی تکمیل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
منیمنہ نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امداد اور ورکس ایجنسی کے ڈائریکٹر کلاڈیو کورڈون سے بھی ملاقات کی اور ان سے ایجنسی کے لبنان کی وزارت صحت کے پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کے اندراج کے عمل کو لینے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
شفا ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مجدی کریم نے تصدیق کی کہ فلسطینی طبی عملہ فلسطینی مہاجرین کو ویکسین فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔