چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی خاندان سے اظہار یکجہتی کرنے والوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد

جمعہ 26-فروری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مکان سے محروم کیے گئے ایک فلسطینی خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مسمار مکان کے ملبے پر دھرنا دینے والے فلسطینیوں‌پر وحشیانہ تشدد کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں علیان نامی ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کردیا تھا۔ مکان کی مسماری کے خلاف احتجاج اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینیوں‌نے علیان خاندان کے مکان کے ملبے پر احتجاجی کیمپ لگایا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے علیان خاندان کے مسمار مکان کے ملبے پر دھرنا دینے والے فلسطینیوں‌پر تشدد کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ سوموار کو علیان خاندان کے مکان میں موجود چار فلیٹس مسمار کردیے تھے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 14 افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے القدس کے شہریوں کو علیان خاندان کے ساتھ یکجہتی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے علیان کے مسمار مکان پر دھرنا دینے والے فلسطینیوں پر تشدد کیا اور انہیں لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔ فلسطینیوں نے علیان خاندان کا مکان دوبارہ تعمیر کرنے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم بھی شروع کی ہے۔ رواں سال کے دوران صہیونی فوج بیت المقدس میں فلسطینیوں ‌کے کئی مسمار کر چکی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی