چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں بجلی کے بحران، 60 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا قطری اعلان

جمعہ 26-فروری-2021

قطر نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کےحل میں مدد فراہم کرنے کے لیے 60 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطین میں قطر کے سفیر اور غزہ میں تعمیر نو اور بحالی کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی نے بتایا کہ قطری حکومت نے غزہ کی پٹی کو بجلی کے بحران سے نکالنے اور غزہ میں گیس اور بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بدھ کے روز ہونے والی اس میٹنگ کے دوران العمادی نے وزیر اعظم محمد اشتیہ اور فلسطین میں یوروپی یونین کے نمائندے  مسٹر سوین کون وان برگ سڈورف کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ غزہ میں واحد پاور پلانٹ  مائع ایندھن کے بجائے گیس پر کام کرے گا۔

قطری سفیر نے تصدیق کی کہ ان کا ملک اسرائیلی وجود کے اندر سے گیس پائپ لائنوں کو بڑھانے کے لیے 60 ملین ڈالر مختص کرے گا جبکہ یوروپی یونین نے غزہ کی پٹی میں توسیع مکمل کرنے کے لیے 20 ملین یورو فراہم کرنے کا وعدہ کیا
محمد اشتیہ نے غزہ کی پٹی میں بجلی گھر کی فراہمی کے لیے اسرائیل کے ذریعہ گیس کی ترسیل کی  اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے قطری اور یورپی تعاون قابل تحسین ہے۔ ان کا  کہناتھا کہ قطر اور دوسرے ممالک کے تعاون سے غزہ کی پٹی کو بجلی کے بحران کے حل میں مدد ملے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی