جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکومت کا پرانے ہوائی اڈے پر یہودی بستی کی تعمیر کا منصوبہ

جمعہ 26-فروری-2021

فلسطینی عہدیداروں نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو انتخابی مہم میں کامیابی حاصل کرنے کی خاطر دائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بیت المقدس کے سابق ہوائی اڈے کے رن وے پر قدامت پسند یہودیوں کے لیے 11 ہزار یونٹس پر مشتمل بستی کے منصوبے پر عمل درآمد کر سکتے ہیں۔

فلسطین کے آرتھوڈاکس پادری بشپ عطاءاللہ حنا نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلیوں کی جانب سے سابقہ قلندیا ہوائی اڈے کو ایک بڑی یہودی آباد کاری کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کے لیے اس منصوبے پر نظر رکھیں۔

’ہربیرٹ کلمین انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ ٹرانسفارمیشن‘ میں مشرق وسطیٰ کے پروگرام ڈائریکٹر اوفر زالز برگ کے مطابق نیتن یاہو نے انتخابات سے قبل بیت المقدس کے علاقے میں یہودی بستی کے منصوبے کو بحال کیا تاکہ مذہبی صیہونی جماعتوں میں اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی