چهارشنبه 30/آوریل/2025

اقوام متحدہ کا فلسطینیوں ‌کے مکانات کی مسماری فوری روکنے کا مطالبہ

جمعرات 25-فروری-2021

اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں ‌کے گھروں کی مسماری کا فوری طورپر روکے اور فلسطینیوں پر تعمیرات پر عاید کردہ پابندیاں فوری اٹھائے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے ہیومینیٹریٹ کوآرڈینیٹر لن ہیسٹنگز نے بدھ کو اسرائیلی قابض حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مکانات اور جائیدادوں کے انہدام کی تمام  کارروائیاں  فوری طور پر روکیں۔

اسرائیلی حکام نے فروری کے آغاز سے ہی وہاں رہنے والے خاندانوں کے پانچ مکانات اور جائیدادیں مسمار یا ضبط کیں۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار نے ایک بیان میں  حمصپ البقعیہ کے دورے کے بعد کہا کہا کہ اسرائیل مسلسل فلسطینی مکانات کے مسمار کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق ان اقدامات کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی طرف سے بار بار مطالبہ کرنے کے باوجود خیمے ، سپلائی ، پانی کے ٹینکوں اور مویشیوں کے چارے کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہریوں کے مکانات اور املاک مسمار کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بین الاقوامی قانون کے مطابق ، اسرائیلی حکام کو فوری طور پر فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کو ختم کرنے سے روکنا چاہیئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی