چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی اور مصر میں گیس معاہدے کی تفصیلات سامنے لائی جائیں

بدھ 24-فروری-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ‌ابو مرزوق نے حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی اور مصر کے درمیان غزہ میں گیس فیلڈ سے متعلق ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے مرکزی رہ نما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گیس فیلڈ کے حوالے سے مصر اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں بہت سے ابہام ہیں۔ اس معاہدے کی تمام تفصیلات سامنے لائی جائیں۔

انہوں‌نے کہا کہ فلسطینی قوم اور غزہ کی پٹی کے عوام یا علاقے کے حوالے سے ہونے والے کسی بھی معاہدے اوراعلان کو فلسطینی قوم کے سامنے لانا ضروری ہے۔

انہوں‌نے کہاکہ اگرہم گیس جیسی بنیادی ضرورت اسرائیل سے حاصل کرنے پرمجبور ہیں تو ہمیں اپنے قدرتی وسائل کو استعمال میں لانے کا حق ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے قدرتی وسائل ہم سے دور کسی دوسرے ملک ملک میں جائیں۔

خیال رہےکہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی اور مصری حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت فلسطینی اتھارٹی اور مصر مشترکہ طور پر غزہ میں موجود گیس کے ذخائر کو دریافت کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی