قابض اسرائیلی فوج نے جنوب مشرقی بیت المقدس کے ابو دیس قصبے میں ایک فلسطینیوں کی 1500 دونم قیمتی اراضی پرقبضہ کرکے میں تعمیرات کے لیے کھدائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
بیت المقدس میں دفاع راضی کمیٹی کے چیئرمین بسام بحر نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے مشرقی بیت المقدس میں’کیدار’ کالونی کے قریب فلسطینی اراضی پر کھدائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں کو1500 دونم اراضی میں داخل ہونے اور وہاں پر کسی قسم کے کام سے منع کردیا گیا ہے۔ یہ قبضہ اسرائیل کے ‘ای 1’ تعمیراتی منصوبے کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مشرقی بیت المقدس میں وسیع پیمانے پر فلسیطنی اراضی غصب کرنےاور یہودی آباد کاروں کے لیے تعمیرات کا گرین سگنل دیا تھا۔