جمعه 02/می/2025

اسرائیلی حکام کا مسجد اقصیٰ کے قریب فلسطینیوں کے 4 فلیٹس مسماری کا حکم

پیر 22-فروری-2021

قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ کے قریب عیسویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے 4 مکانات کی مسماری کا حکم دیا ہے۔ ان مکانات میں 17 فلسطینی رہائش پذیر ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض حکام نےاتوار کے روز مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ فادی علی علیان کو حکم دیا کہ وہ العیسویہ میں واقع اپنے دو منزلہ مکان کو مسار کریں۔

علیان نے بتایا کہ ان کا مکان 370 مربع میٹر پرمشتمل ہے جس میں چار رہائشی فلیٹ ہیں۔اس میں‌وہ اپنے دو بھائیوں مراد اور امجد اور والد کے ساتھ رہتے ہیں اور ان میں 12 بچوں سمیت 17 افراد رہائش پذیرہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں‌نے عیسویہ کے مقام پر 10 سال قبل اسرائیلی انتظامیہ کے منظور کردہ نقشے کے مطابق تعمیر کیا تھا اور اس کےباوجود قابض حکام نے اس کے مکان کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مسماری کا حکم دیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی