جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ سے فلسطینی دو شیزہ گرفتار کرلی

پیر 22-فروری-2021

قابض صہیونی پولیس نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باب رحمت میں ایک کارروائی کے دوران سینیر فلسطینی خاتون سماجی کارکن کو حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس سے مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں فلسطینیوں کے گھروں میں تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔ اس دوران صہیونی فوج نے باب رحمت میں موجود ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لینے کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

خیال رہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے آئے روز بیت المقدس کے اہم مقامات جن میں مسجد اقصیٰ، باب رحمت اور دیگر مقامات پر چھاپے مار کارروائیوں میں فلسطینیوں کو حراست میں لینے اور ان کی املاک کی مسماری کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان چھاپہ مار کارروائیوں کا مقصد مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی راہ ہموار کرنا اور فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصیٰ سے دور کرتے ہوئے یہودی آباد کاروں کو مقدس مقام کی بے حرمتی میں ان کی مدد کرنا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی