شام میں بے گھر ہوئے فلسطینی خاندانوں نے تصدیق کی کہ انہیں دمشق کے جنوب میں واقع ‘یرموک کیمپ’ میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
"قدس پریس” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج اتوار کو مزید فلسطینی خاندانوں کو کیمپ میں واپس جانے کی اجازت دی جائے گئی۔
انہی ذرائع نے اشارہ کیا کہ جن خاندانوں نے باب الجابیہ کے علاقے میں واپسی کے لئے درخواست دی تھی وہ الثلاثین اسٹریٹ چوکی پر دوبارہ درخواست دوبارہ اپنی درخواست جمع کرائیں۔
دمشق کی گورنری نے متعدد بار فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ کے رہائشیوں کو ان کے گھروں کو واپس کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا اور رہائشیوں کی وطن واپسی کے لئے 3 شرائط طے کیں۔ واپس آنے والوں کا مکان یا رہائش گاہ موجود ہے۔ دوسری شرط یہ کہ وہ یہ ثابت کریں گے کہ یہ رہائش گاہ ان کی ہے۔ اس کے بعد انہیں سرکاری سطح پر اپنے گھروں میں واپسی کا اجازت نامہ بھی حاصل کرنا ہوگا۔
اسی تناظر میں کیمپ چھوڑنے والے خاندانوں نے انکشاف کیا کہ شامی حکومت نے جنگ کے دوران گھروں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے گھروں کی مرمت کی اجازت دی ہے۔
فلسطینی پناہ گزین ھیثم یانس نے بتایا کہ اس نے العروبہ اسٹریٹ پر واقع اپنے گھر میں واپسی کی اجازت ملنے کے بعد مکان مکی صفائی شروع کردی ہے۔ ایک دوسرے فلسطینی پناہ گزین ریاض السھلی نے بھی قدس پریس کو بتایا کہ اس نے الجاعونہ اسٹریٹ پر واقع اپنے گھر میں واپسی کی اجازت ملنے کے بعد اس کی مرمت شروع کردی ہے۔
ایک فلسطینی خاتون فاتن شحرور نے بتایا کہ انہیں یرموک کیمپ میں واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے مگر ان کےہمسائیوں کو بھی ابھی واپسی کی اجازت نہیں ملی۔ وہ اکیلے واپس نہیں جانا چاہتے اور پڑوسیوں کو اجازت ملنے کے منظر ہیں۔