جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے بغیر اطلاع ڈیموں کے منہ کھول دیئے، غزہ کے علاقے زیر آب

ہفتہ 20-فروری-2021

قابض صہیونی ریاست نے تازہ بارشوں کے نتیجے میں پانی سے ڈیم بھر جانے کے بعد بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ڈیموں کے منہ کھول دیے جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں وسیع پیمانے پر فصلیں زیرآب آنے سے بھاری نقصان پہنچا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی حکومت نے مشرقی غزہ کے قریب ڈیموں کے منہ کھول دیے جس کے نتیجے میں غزہ میں فصلیں پانی کے ریلوں کے نتیجے میں تباہ ہوگئیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں بغیر  پیشگی اطلاع کے ڈیموں‌کے منہ کھولے جانے کے باعث الزیتون کالونی، الشجاعیہ اور شمالی بیت حانون میں سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

مقامی کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے ڈیم کھولے جانے کے باعث ان کی وسیع پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئیں اور ان کی املاک کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی