چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی حکومت نے 6 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدنے کی منظوری دے دی

ہفتہ 20-فروری-2021

قابض اسرائیلی حکومت نے اسلحہ کے انبار لگانے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے چھ ارب ڈالر کا اسلحہ خرید کرنے کی منظوری دی ہے۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ’واللا’ کے مطابق کابینہ نے فوج کے لیے مزید 6 ارب ڈالر کا اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی سازو سامان خرید کرنے کی منظوری دی۔ اس منظوری میں سب سے بڑی ڈیل امریکا کے ساتھ کی جائے گی جس میں جنگی طیارے، جنگی ہیلی کاپٹر، جدید جنگی آلات، فوج کے فضائی آلات، ڈیجیٹل آلات، سائبر آلات، فضائی دفاع کا ساز و سامان اور جاسوسی کے آلات شامل ہیں۔

گذشتہ منگل کو اسرائیلی حکومت نے جنگی سازو سامان کی خریداری کے لیے دو سال کے بعد ایک بڑی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عبرانی نیوز ویب سائٹس کے مطابق اسرائیل امریکا سے ‘ایف 35’ بمبار طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ صہیونی ریاست اس ماڈل کے 75 طیاروں کی خریداری کرنا چاہتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی