پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین: 24 گھںٹوں کے دوران کرونا سے مزید 7 اموات، 859 نئے کیسز

ہفتہ 20-فروری-2021

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 7 مریض چل بسے جب کہ 859 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 1025 مریض صحت یاب قرار دیے گئے ہیں۔

خاتون وزیر صحت کے مطابق گذشتہ روز الخلیل میں کروبا کے دو، القدس میں دو اور غزہ میں تین مریض چل بسے۔

وزیر صحت می کیلہ نے بتایا گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 859 مریض سامنے آئے۔ الخلیل میں 40، قلقیلیہ میں 40، القدس کے اطراف میں 33، طولکرم میں 44، بیت لحم میں 30، سلفیت میں 38، نابلس میں 52، جنین میں 25، اریحا اور وادی اردن میں 14، رام اللہ اور البیرہ میں 114، طوباس میں 1، غزہ میں 139 اور القدس شہرمیں 296 افراد کرونا کا شکار ہوئے۔

گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران الخلیل میں 102، قلقیلیہ میں 12، القدس کے اطراف میں 110، طولکرم میں 32، بیت لحم میں 31، سلفیت میں 40، نابلس میں 14، جنین میں 25، اریحا میں 9، رام اللہ اور البیرہ میں 170، طوباس میں 10، غزہ میں 246 اور القدس شہر میں 224 کرونا مریض صحت یاب ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی