شنبه 10/می/2025

غرب اردن اور القدس میں جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار

جمعہ 19-فروری-2021

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں‌ اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں ‌کے خلاف پرتشدد حربوں کے دوران متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

جمعرات کی شام اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں العیسویہ کے جنوب میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں‌ہوئیں۔ اسرائیلی فوجیوں‌ نے عیسویہ فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 3 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے العیسویہ میں برف سے کھیلتے بچوں پر دھاتی گولیاں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی افراد دم گھںٹے سے بے ہوش ہوگئے۔ تین بچے دھاتی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے اس موقعے پر العیسویہ سے محمود سعید عبید اور الطور سے احمد سامی ابو سبیتان کو حراست میں لے لیا۔

ہلال احمر فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے زخمیوں کو اسپتال لے جانے والی ایک ایمبولینس  پربھی فائرنگ کی۔

جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں‌نے الخلیل شہر میں‌ یطا کے مقام پر برف سے کھیلتے چار نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

ان کی شناخت 19 سالہ نزار ناصر غلمہ، 18 سالہ احمد سعید الرجبی، 21 سالہ فہد عطا احریز اور 20 سالہ امجد جمیل الادھمی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھر جنوب مشرقی یطا میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 60 سالہ فلسطینی ابراہیم عہد الفقیر کی گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی